ڈائیریکٹر ایکسائز

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ نے ڈائریکٹر جنرل کے احکامات ماننے سے انکارکردیا۔ ڈائریکٹر آفس بھی ہمنوا بن گیا

نیوز رپورٹر۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن افسر چنیوٹ محمد ابراہیم نے ڈائریکڑ جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحریری احکامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 30ستمبر 2020 کو جے سی او شفقت عباس کو ریجن سی لاہور سے تبدیل کرکے جے سی اوچنیوٹ تعینات کیا تاہم 2 ماہ اور 22 دن گزرنے کے بعد بھی ای ٹی او محمد ابراہیم نے ڈی جی ایکسائز کے آحاکامت کو پس ہشت ڈالتے ہوئےجے سی او کو جوائننگ دینے کی اجازت دی نہ ہی اس کو کوئی اسائنمنٹ دی۔
ایکسائز ٹیکسیشن
بلکہ دسمبر 2020 کو ڈائریکٹر فیصل آباد احمد سعید کو خط لکھتے ہوئے مذکورہ جے سی او ودڈرا کرنے کی استدعا کی حالانکہ ابھی تک جے سی او کی جوائننگ بھی نہ کی تھی۔

دوسری طرف متعلقہ ڈائیریکٹر احمد سعید نے بھی شفقت عباس کی جوائننگ رپورٹ کو مد نظر رکھے بغیر ہی 17 دسمبر 2020کو ڈی جی ایکسائز کو خط لکھتے ہوئے مذکورہ جے سی او کو ودڈرا کرنے کی استدعا کر ڈالی۔
ایکسائز ٹیکسیشن
یوں ایک طرف ای ٹی او چنیوٹ اور ڈائیریکٹر فیصل آباد ڈی جی ایکسائز کے تحریری احکامات کو نظرانداز کررہے ہیں بلکہ جوائننگ کے بغیر کسی اہلکار کی withdrawal کی نئی مثال بھی قائم کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں موقف جاننے کے لئے ڈائریکٹر فیصل آباد سے بار بار رابطے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے موقف دینے میں دلچسپی ظاہر نہ کی۔