شہباز اکمل جندران۔۔۔
رپورٹنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے، کی خبر کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب راو شکیل الرحمن نے صوبے بھر میں ڈی وی آر ایس کے آڈٹ اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے دوران لیٹ فیس میں مبینہ خور برد کئ الزامات کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے راو شکیل الرحمن کا کہنا تھا کہ ڈی وی آر ایس کے تحت کسی کو کرپشن کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے دوران لیٹ فیس کے الزامات پر بھی انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے زائد تاخیر کی صورت فی کس موٹر سائیکل 5 سو روپے بطور لیٹ فیس سرکاری خزانے میں میں جمع کروانا لازمی ہے۔
اور خوربرد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔
رپورٹنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے میں خبر شائع ہوئی تھی کہ ڈی وی آر ایس اور ڈی ایچ اے موٹر برانچ میں ایک ماہ سے زائد تاخیر کے باوجود رجسٹریشن کے لئے آنے والی موٹر سائیکلوں پر 5 سو روپے فی کس لیٹ فیس چارج نہیں کی جارہی۔اور یہ رقم خوربرد کی جارہی ہے۔جس سے خزانے کو سالا نہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔
اسی طرح رپورٹنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے میں یہ خبر بھی شائع ہوئی تھی کہ صوبے بھر میں ڈی وی آر ایس کا آج تک آڈٹ نہیں کروایا جاسکا۔جس کے باعث اس نظام کے تحت بعض ایجنٹ جعلی اور بوگس کاغذات پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے لگے ہیں۔