ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے نادرا سے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ بنوانے کا فیصلہ کرلیا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انباکس ٹیکنالوجی کو چھوڑ کر قومی ادارے نادرا سے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ بنوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسائز ٹیکسیشن
ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب صحالحہ سعید اپنی ٹیم کے ہمراہ نادرا ہیڈ کوآرٹرز میں متعلقہ حکام سے پہلی ملاقات کرچکی ہیں۔اور فریقین میں فی کارڈ قیمت پر بات چیت چل رہی ہے۔
 صحالحہ سعید
قبل ازیں نادرا کی طرف سے اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ فراہم کیئے جاتے ہیں۔جس پر نادرا فی کارڈ ایک ہزار 4 سو روپے وصول کرتی ہے۔
نادرا
جبکہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈز (AUTOMATED REGISTRATION CARD) کے حوالے سے 28 مئی اکتوبر 2018سے انباکس بزنس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے۔جس کی معیاد مئی 2023 تک ہے۔
معاہدہ

مذکورہ معاہدے کے تحت انباکس ٹیکنالوجی نے 438 روپے 75 پیسے فی کارڈ مہیا کرتی ہے اور کمپنی نے 5 برسوں کے دوران مجموعی طور پرایک کروڑ ڈیٹا رجسٹریشن کارڈ مہیا کرنا ہیں۔
معاہدہ
تاہم کمپنی کی ناقص کاکردگی اور کارڈز کی pendency کئی لاکھ تک بڑھنے کی وجہ سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نادرا سے معاہدہ کر نے جارہا ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صالحہ سعید اس سلسلے میں ناقص کارکردگی پر انباکس ٹیکنالوجی کو شوز کاز بھی جاری کر چکی ہیں۔