ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے صوبے میں 15 ڈی وی آرز کے لائسنس منسوخ کیوں کیے؟

شہباز اکمل جندران۔۔۔

صوبے میں The Punjab Motor Vehicle Transaction Licensees Act 2015
کے تحت 106 موٹر ڈیلرز کو موٹر سائیکل اور کار سے لے کر کمرشل وہیکلز تک ہر قسم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن، ملکیت کی تبدیلی اور دیگر ٹرانزکشن کا اختیار دیا گیا۔اور ہر گاڑی کے عوض انہیں حکومت کی طرف سے طے شدہ فیس وصول کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
گاڑیوں کی رجسٹریشن
اس سلسلے میں ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے ان ڈیلرز کو باقاعدہ لائسنس جاری کیئے گئے ہیں۔جو ہر سال ری نیو ہوتے ہیں۔

ڈیلرز وہیکلز رجسٹریشن سسٹم کے اس نظام کے تحت محکمے نے صوبے بھر سے 15 ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔اور سردست 91 ڈیلرز کے لائسنس ایکٹو ہیں۔
لائسنس منسوخ
ان میں لاہور کے 3 راولپنڈی کا ایک، فیصل آبادکے 2،ملتان کے بھی 2، ڈی جی خان، بہاولپور، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ایک ایک، ساہیوال اور رحیم یار خان کے دو،دو ڈیلرز شامل ہیں۔

جن ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کیئے گئے ہیں ان میں لاہور کے علی موٹرز،لاہور، راولپنڈی، ملتان،فیصل آباد، ڈی جی خان اور بہاولپور میں اے ایس فلور ٹریڈرز،ہنڈا بحریہ ٹاون لاہور، کروان لگان سنٹر فیصل آباد، بھائی بھائی موٹرز ساہیوال،ملک موٹرز رحیم یار خان،اسد رضا موٹرز رحیم یار خان،وحید ٹریڈرز ساہیوال، بائیک زون پلس ملتان اور عامر غفار آٹوز ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔
لائسنس منسوخ
ذرائع کے مطابق ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کرپشن، بد عنوانی اور نااہلی جیسے الزامات سامنے آنے پر ان ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کیئے ہیں جبکہ دیگر 91 کے لائسنسوں کی تجدید کردی ہے۔