شہباز اکمل جندران۔۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور نے نیب کی تحریری ہدایات پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی دو گاڑیاں اور دو ٹریکٹر سسپنڈ کر دیئے ہیں۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سسپنڈ کی جانے والی گاڑیوں میں مرسیڈیز بینز لیںنڈ کروزر اور میسی فرگوسن کے دو ٹریکٹر شامل ہیں۔
سسپنڈ کی جانے والی گاڑیوں میں ٹریکٹر نمبری LES-15-6024 لینڈ کروزر نمبری LEB-10-1957 مرسیڈیز بینز نمبری LHD 280 اور ٹریکٹر نمبری LES-11-7786 ٹریکٹر شامل ہیں۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور کے افسران کا کہنا ہے کہ معطل ہونے والی گاڑیاں بیچی جاسکتی ہیں نہ ہی کسی کے نام ٹرانسفر عسکری ہیں۔