نیوز رپورٹر ۔۔۔
ایکسائز ایکٹ 1914 اور پنجاب امتناع حد آرڈیننس 1979کے تحت صوبے میں غیر مسلم شہریوں اور غیر مسلم غیر ملکیوں کو پرمٹ کی بنیاد پر مخصوص مقدار میں پینے کے لئے شراب فروخت کی جاتی ہے۔
شراب کی یہ فروخت پنجاب میں لاہور۔راولپنڈی۔ملتان اور فیصل آباد میں واقع
ایل ٹو لائسنس ہولڈر ہوٹل کرتے ہیں۔
تاہم علم میں آیا ہے کہ ملتان اور فیصل آباد میں واقع ہوٹلوں میں شراب کی غیر قانونی فروخت جاری ہے۔
ان شہروں میں واقع لائسنس ہولڈر ہوٹلوں میں ایکی طرف مقررہ وقت کے بعد رات گئے تک شراب کی سیل جاری رہتی ہے جوکہ غیر قانونی ہے۔تو دوسری طرف پرمٹ سے ہٹ کر شراب کی بوتلیں بھی بیچی جاتی ہیں۔جبکہ ان خریداروں میں بڑی تعداد مسلمانوں کی ہوتی ہے۔
جو ہر بوتل پر طے شدہ قیمت سے 5 سو روپے زائد ادا کرکے شراب خریدتے ہیں۔
اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ای ٹی او ایکسائز فیصل آباد شاہد عطا اور ای ٹی او ایکسائز ملتان جام ارشد کا کہنا تھاکہ ہوٹلوں میں صرف پرمٹ پر شراب فروخت ہورہی ہے اور مقررہ وقت کے بعد کسی صورت شراب بیچنے کی اجازت نہیں دی گئی۔