ٹرانسفر آرڈرز

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کے انوکھے آرڈر موضوع بحث بن گئے

ٹرانسفر آرڈرز

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں ای ٹی او ایکسائز فیصل آباد کے عہدے پر ہونے والے تازہ ترین تبدیلی آرڈرز نے صوبے بھر کے ملازمین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
 تبدیلی آرڈرز
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں ای ٹی او کا عہدہ گریڈ 17کا ہے۔فیصل آباد میں 30جون 2020کو ای ٹی او ایکسائز رانا خالد کو تبدیل کرتے ہوئے گریڈ 16کے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر انصر عباس نقوی کو لک آفٹر چارج دیدیا گیا۔تاہم ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں 17جولائی کو محکمے نے انصرعباس نقوی کو تبدیل کرتے ہوئے ان کے جگہ گریڈ 16کے ہی شاہد عطا کو ای ٹی او ایکسائز کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔

البتہ شاہد عطا کے ٹرانسفر آرڈرز میں کچھ ایساہے کہ محکمے بھر کے نظر یں ٹرانسفر آرڈرز پر آ ٹھہری ہے۔
گریڈ 16کے شاہد عطا ڈائریکٹوریٹ ایکسائز لاہور ریج اے میں پراپرٹی ٹیکس زون 18میں بطور اے ای ٹی او فرائض انجام دے رہے تھے کہ 28اپریل 2020کو انہیں فیصل آباد ٹرانسفر کرتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس زون 4کے گریڈ 17کے ای ٹی او کے عہدے کو لک آفٹر کرنے کا چارج دیا گیا۔لیکن دو ماہ اور 15دن بعد شاہد عطا کو گریڈ 17میں ای ٹی او پراپرٹی ٹیکس زون 4کے ساتھ ساتھ گریڈ 17میں ای ٹی او ایکسائز فیصل آباد کا لک آفٹر چار ج بھی دیدیا گیا۔

یوں شاہد عطا محکمے کے گریڈ 16کے پہلے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ہیں جو گریڈ 17کے دوعہدے کو تحریری طورپر لک آفٹر کررہے ہیں۔
لک آفٹر
لیکن ای ٹی او ہیڈ کو آرٹر محمد عارف کے دستخطوں سے جاری ہونے والے شاہد عطا کے دوسرے ٹرانسفرآرڈرزموضوع بحث صرف متذکرہ بالا وجہ سے ہی نہیں بنے بلکہ دیکھا جائے تو 28اپریل کے ان کے آرڈرز میں انہیں اے ای ٹی BS-16کے طورپر مخاطب کیا گیا ہے۔جبکہ اڑھائی ماہ بعد 17جولائی کے ٹرانسفر آرڈرز میں انہیں پہلی ہی سطر میں ای ٹی او کے طورپر پکارا گیا ہے۔اور ساتھ BS-16/OPSلکھا گیا ہے۔حالانکہ ای ٹی او گریڈ 17کا حامل ہوتا ہے۔اوریہ کہ انہیں OPSلکھنے پر ہی اکتفا کیا گیا ہے۔آرڈرز میں ان کے لیے OPSکے ساتھ ” آن ہز پے اینڈ سکیل “کے الفاظ نہیں لکھے گئے۔جس سے یہ پتا نہیں چلتا کہ انہیں او پی ایس جیسی عارضی پرموشن ملی ہے یا نہیں۔
ٹرانسفر آرڈرز

ٹرانسفر آرڈرز

ٹرانسفر آرڈرز
اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ ذرائع نے شاہد عطا کے 17جولائی کے ٹرانسفر آرڈرز کو قابل وضاحت اور مبہم قرار دیا ہے۔البتہ محکمے کے ہیڈ آفس میں تعینات اور ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ جیسے معاملات میں طویل تجربہ رکھنے والے ای ٹی او ہیڈ کوآرٹر محمد عارف کا کہنا ہے کہ شاہد عطا کے ٹرانسفر آرڈر انہوں نے نہیں کیئے بلکہ مجاز اتھارٹی نے کئے ہیں اور آرڈرز میں کسی قسم کا ابہام نہیں پایا جاتا،شاہد عطا اوپی ایس ای ٹی او کے طورپر تعینات کئے گئے ہیں۔