ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں انسپکٹر کی وردی پہن کر “وارداتیں” کرنے والے بے نقاب

نیوز رپورٹرسے

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں انسپکٹر کا یونیفارم پہن کر عوام کو دھوکا دینے والے “پکڑے” گئے۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں محکمے کے کانسٹیبل۔جونئیر کلرک اور جونئیر کمپیوٹر آپریٹر نہ صرف انسپکٹر کی وردی پہن کر روڈ چیکنگ اور ڈیوٹی دیتے۔بلکہ انسپکٹر کے پاس ورڈ سے لاگ ان ہوکر گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانزکشن اور انسپکشن بھی کرتے ہیں۔

اور یہ سلسلہ یہیں تک محدود نہیں رہتا بلکہ وردی کی آڑ میں جعلسازی اور کرپشن بھی کی جاتی ہے۔

یہ وجہ کے صوبائی سیکرٹری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پنجاب وجیہ اللہ کندی نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ذریعے صوبے کے تمام ڈائریکٹروں کو متنبہ کیا ہے کہ آئیندہ انسپکٹر کا یونیفارم پہن کر کام کر ے والے کانسٹیبل ۔جونئیر کلرک اور جونئیر کمپیوٹر آپریٹر کے ساتھ ساتھ متعلقہ ڈائیریکٹر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔