ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ملتان

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ملتان میں کروڑوں روپے کی کرپشن، رضوان اکرم شیروانی نے چپ سادھ لی

تنویر سرور۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ ملتان میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن سامنے آنے ہے باوجود ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پنجاب رضوان اکرم شیروانی نے چپ سادھ رکھی ہے۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ملتان
طارق علی نامی شہری کی طرف سے ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو دی جانے والی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملتان ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں ڈائیریکٹر عبداللہ خان ، ای ٹی او شیخ عارف، مبشر بٹ،انسپکٹرنیاز ڈھلو، رحمان جٹ، کلرک عدنان غفور سمیت دیگر ٹوکن ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس، انڈر سیکشن 9 ، پروفیشنل ٹیکس اور گاڑیوں کی فیڈنگ میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کررہے ہیں۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ملتان
ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ درخواست موصول ہونے کے باوجود ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن نے چپ سادھ رکھی ہے۔اہم معاملے پر ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن رضوان اکرم شیروانی کی خاموشی بہت سے سوالوں کو جنم دے رہی ہے۔