رپورٹنگ آن لائن۔زون ون اور زون 13 میں ای ٹی اوز اور ماتحت انسپکٹروں کے مبینہ کرپشن اسکینڈلز، سامنے آگئے ہیں۔ دونوں زونز میں خواتین ای ٹی اوز کو مبینہ رشوت خوری، پراپرٹی ٹیکس کی چوری اور دیگر الزامات کا سامنا یے
ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس زون ایک کی خاتون ای ٹی او کے سخت روییے کی وجہ سے ان کا اپنا عملہ بھی ان سے رابطہ کرنے سے گریز کرتا ہے۔ اس سلسلے میں انسپکٹر رانا ایاز اور انسپکٹر محسن خالد کی مثال دی جاتی ہے جو حال ہی میں اپنی افسر کی سخت زبانی کا شکار ہوئے۔
علم میں یہ بھی آیا ہے کہ ڈایریکٹر ایکسائز ریجن اے لاہور محمد مشتاق فریدی بھی مزکورہ خاتون ای ٹی او سے دبتے ہیں اور حال ہی میں علی کمپلیکس میں ایک ریکوری میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر نے زون ایک کی خاتون ای ٹی اوسے ریکوری کے حوالے سے استفسار کیا تو اس نے ڈائریکٹر پر انسپکٹروں کے سامنے ہتک کرنے کا الزام لگادیا۔
جس پر ڈائریکٹر بھی خاموش ہوگئے۔
دوسری جانب، زون 13 کے آڈٹ اسکینڈل نے محکمہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جہاں ایک دوسری خاتون ای ٹی او پر بدعنوانی کے اور کرپشن کے سنگین الزامات عائد ہوئے ہیں۔
زرائع کے مطابق آڈٹ کی حتمی رپورٹ اور نتایج سے بچنے کے لئے مزکورہ خاتون ای ٹی او نے انسپکٹر عمران شہادت چٹھہ کو قربانی کا بکرا بنا دیا، جس کے نتیجے میں مزکورہ انسپکٹر کو ڈسپلنری کارروائی کا سامنا ہے اور برطرفی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ حالانکہ محکمے میں انسپکٹر عمران شہادت چٹھہ ایماندارانہ شہرت کا حامل بتایا جاتا ہے۔
یہ دونوں اسکینڈلز محکمہ میں کرپشن اور بدعنوانی کے ناسور کی عکاسی کرتے ہیں۔زرائع کے مطابق ڈایریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب دفتر میں دو افسر، ان خواتین ای ٹی اوز کو مبینہ طور پر بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ اگر ان واقعات اور کرپشن کے معاملات کی فوری آزادانہ تحقیقات نہ کی گئیں تو محکمہ کی ساکھ داؤ پر لگ جائے گی۔