رپورٹنگ آن لائن۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور کے مرکزی دفتر واقع فرید کوٹ روڈ اور شاہدرہ، ڈی ایچ اے ، جوہر ٹاون اور باغبانپورہ میں واقع ذیلی دفاتر میں ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔
ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور کی عدم دلچسپی کے باعث محکمے نے کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی لاہور کے دفاتر میں DBAs کو واپس تعینات نہیں کیا، جس کے باعث عوام کو سخت مشکلات اور خواری کا سامنا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ریجن سی لاہور کا ماتحت سٹاف پر کنٹرول نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ریجن میں واقع مرکزی اور ذیلی دفاتر میں کام کرنے والے DBAs کو واپس لانے میں ناکام رہے ہیں۔
ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹرز کی عدم موجودگی کے باعث ریجن سی لاہور میں روزانہ کے تناسب سے پیدا ہونے والے سینکڑوں تکنیکی اور کمپیوٹرائزڈ مسائل کو موقع پر حل کرنے والا کوئی بھی عہدیدار موجود نہیں ہے اور ایسی شکایات کو نوٹ کرکے PITB میں بیٹھے ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹرز کو ارسال کر دیا جاتا ہے جہاں ان عوامی مسائل کا فوری حل سٹاف کی ترجیحات میں شامل نہیں ہوتا۔
جبکہ ڈائریکٹر ریجن سی لاہور اس حوالے سے رجوع کرنے والے سائلین کو ملنے سے انکار کر دیتے ہیں اور Suggestکیا جاتا ہے کہ وہ ڈی جی آفس جائیں اور وہاں احتجاج کریں۔یہاں ان کی شکایت کا حل موجود نہیں ہے