رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سرگودھا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹروے بھیرہ پر واقعہ ریسٹ ایریا کو ٹیکس نیٹ میں شامل کر تے ہوئے کاروباری مراکز سے پروفیشنل وصول بھی کرلیا ہے۔
ای ٹی او اورنگزیب خان کی سربراہی میں پروفیشنل ٹیکس سرگودھا کی ٹیم نے ہیزکول پٹرول پمپ اور سی مارٹ سمیت دیگر سے ٹیکس وصولی کی رسیدات جمع کیں۔
پنجاب کی حدود میں واقع موٹر ویز پر دیگر ریسٹ ایریاز ٹیکس نیٹ میں شامل ہوگئے ہیں اور یہاں موجود KFC, McDonald’s, HARDEE’S, سمیت دیگر ٹک شاپس، ریسٹورنٹس وغیرہ کو پروفیشنل ٹیکس ادا کرنے کا پابند کردیا گیا ہے
جبکہ FWO اورMORE کمپنی نے ریسٹ ایریاز میں واقع کاروباری مراکز کو پروفیشنل ٹیکس ادا کرنے کے حوالے سے تحریری طورپر مطلع کردیا ہے۔