ایکسائز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی 284

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے کالج کے باہر منشیات بیچنے والا ملزم بھاری منشیات سمیت پکڑ لیا۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی ایکسائز برانچ کی تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی۔

منشیات فروشوں
تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے گلریز میں مارگلہ ڈینٹل کالج کے باہر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد خان کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت پکڑ لیا۔

منشیات فروشوں
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر راولپنڈی منظر خالد کی خصوصی ہدایات پر انسپکٹر ملک فیاض بابر، انسپکٹر احتشام الحق و دیگر پر مشتمل ٹیم نے راولپنڈی میں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے گلریز میں مارگلہ ڈینٹل کالج کے باہر دوران ناکہ ملزم ارشد خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ساڑھے اڑھائی کلو چرس، گردا برآمد کرلیا اور ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں