رپورٹنگ آن لائن۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی ریجن میں دوران آڈٹ پراپرٹی ٹیکس کی کروڑوں روپے کی چوری پکڑی گئی۔
راولپنڈی ریجن کے سرکل گلریز میں تعینات ایکسائز انسپکٹر ملک شفیق الرحمان نے اپنے ہی ڈائیریکٹر، ای ٹی او، انسپکٹر اور کلرک کی کرپشن کے خلاف ڈی جی ایکسائز کو درخواست دی تو ڈائیریکٹر انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ ثوبیہ مالک کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ ضیا مصطفی اور سفیر عباس جپہ پر مشتمل تین رکنی آڈٹ ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
آڈٹ ٹیم نے راولپنڈی پراپرٹی ٹیکس زون 5 کے سرکل گلریز کی 24 جائیدادوں کا آڈٹ کیا اور مجموعی طور پر 2 کروڑ 68 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی۔
ایکسائز انسپکٹر ملک شفیق الرحمان نے ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ راولپنڈی ریجن میں مافیا سرگرم ہے جس کے پاسدف ڈائیریکٹر اور ای ٹی او کے لاگ ان اور پاسورڈ موجود ہوتے ہیں اور رشوت دینے والے کا ٹیکس ریمانڈ اپیل میں انتہائی کم کر دیا جاتا یے جبکہ رشوت نہ دینے والے کے حق میں ڈائیریکٹر بھی فیصلہ دیدے تو بھی اسکا ٹیکس پچھلے برسوں میں بڑھا دیا جاتا ہے اور ٹیکس کم نہیں ہونے دیا جاتا۔
درخواست گزار کے مطابق مافیا، ہائیکورٹ روڈ، جی ٹی روش کوٹھا کلاں ، یو سی 81 اور بحریہ ٹاون کو راولپنڈی کی حدود سے باہر اسلام آباد میں ظاہر کرنے کی کوشش میں ہے۔
اور ریمانڈ اپیلوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق سلطان سکندر ایک جونئیر کلرک تھا جو سابق ڈائیریکٹر تنویر گوندل کا کارخاص تھا اور اسی وجہ سے اسے OPS انسپکٹر تعینات کیا گیا۔
درخواست میں بیان کیا گیا یے کہ جونئیر کلرک نعمان مافیا کا خاص آدمی ہے جس کے پاس ڈائیریکٹر، ای ٹی او اور انسپکٹروں کے پاسورڈ ہیں۔اور ریمانڈ اپیلوں میں من چاہے یونٹس کا ٹیکس کم کیا جاتا ہے
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مافیا نے پرائیویٹ افراد رکھے ہوئے ہیں۔اور بحریہ ٹاؤن میں لاکھو روپے کے عوض پروفیشنل ٹیکس کے جعلی سرٹیفکیٹ بھی جاری کررکھے ہیں۔