رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور کی ایکسائز برانچ نے شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
ای ٹی او ایکسائز لاہور فیصل شہزاد سندھو کی سربراہی میں ایکسائز انسپکٹر قمر شاہ اور ان کی ٹیم نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں چھاپہ مارتے ہوئے دلاور عباس اور شہباز فرید کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سے 60 لیٹر زہریلی شراب برآمد کرلی ہے۔
پولیس تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔