ایکسائز ڈیپارٹمنٹ 490

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ۔Un-Fedڈیٹامیں جعلسازی۔20 افسروں کو سزائیں،ایک نوکری سے برخاست

شہباز اکمل جندران۔۔۔

سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب وقاص علی محمود نے پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کرپشن اور جعلسازی کی ایک انکوائری میں ڈیپارٹمنٹ کے 20 چھوٹے بڑے ملازمین کے خلاف ریکوری اور انکریمنٹس کی ضبطگی جیسی سزائیں سنائیں۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
28ملازمین کے خلاف 52 ان فیڈ گاڑیوں کی فیڈنگ اور ٹوکن ٹیکس کی جعلی اپ ڈیشن کا الزام تھا۔انکوائری میں 8 ملازمین ای ٹی او محمد نعیم ، سابق ای ٹی او سہیل مجید، انسپکٹر خالد مجید، عابد رانجھا،محمد ریاض، طاہر محموداور شہزاد محمود کو نے گناہ قرار دیدیا ہے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
جبکہ ڈیٹا انٹری آپریٹر زاہد کو نوکری سے برخاست کرتے ہوئے دیگر ملازمین کو سزائیں سنا دی ہیں۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
سیکرٹری ایکسائز نے اپنے فیصلے کے تحت سابق ای ٹی او قاری غلام رسول اور سابق ای ٹی او جاوید زمان نیازی کی ایک سال کے لئے پنشن کا 10 فیصد ضبط کرنے کا حکم سنایا۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
اسی طرح اے ای ٹی او ندیم چوہدری کی دو سال تک دو انکریمنٹس روکنے اور 3 لاکھ 2 ہزار 900 روپے کی ریکوری کا حکم سنایا۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
انسپکٹر غلام محی الدین کی دو سال تک ایک انکریمنٹ روکنے اور ایک لاکھ 29 ہزار 400 روپے کی ریکوری کا حکم سنایا۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
انسپکٹر ظفر عباس لک کی دو سال تک ایک انکریمنٹ روکنے اور س سے 5 لاکھ 52 ہزار 600 روپے کی ریکوری کا حکم سنایا۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
انسپکٹر محمد نوید کی ایک انکریمنٹ 3 سال تک روکنے کی سزا سنائی۔

انسپکٹر شاہد امین کی ایک انکریمنٹ 2 سال تک روکنے کی سزا سنائی۔

سیکرٹری ایکسائز نے سابق انسپکٹر مسعود خالد کو ایک سال کے لئے پنشن کی 10 فیصد ضبطگی کی سزا سنائی۔

جبکہ انسپکٹرامان اللہ ساہی کی ایک انکریمنٹ 2 سال تک روکنے اور بھاری جرمانےکی سزا سنائی۔

سابق انسپکٹر آصف خلیل کے خلاف ایک لاکھ 82 ہزار روپے کی ریکوری کا حکم سنایا۔

انسپکٹر حسن خان کو 2 سال کے لئے ایک انکریمنٹ روکنے کی سزا سنائی۔

انسپکٹر نذیر احمد بھٹی کو ایک سال کے لئے ایک انکریمنٹ روکنے کی سزا سنائی۔

ایم ٹی سی محبوب الحسن کو ایک سال کے لئے ایک انکریمنٹ روکنے کی سزا سنائی۔

ایم ٹی سی محمد شکیل طاہر کو 2 سال کے لئے ایک انکریمنٹ روکنے کی سزا سنائی۔

جبکہ ایم ٹی سی مہتاب عمر کو 2 سال کے لئے ایک انکریمنٹ روکنے کی سزا سنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں