تنویر سرور۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ان دنوں پی آئی ٹی بی اور محکمے کے اپنے آئی ٹی ماہرین کے سامنے بے بس ہے۔
لاہور سمیت صوبے بھر میں ایکسائز کے فیلڈ دفاتر میں مختلف ٹیکسز خصوصا” موٹر وہیکلز رجسٹریشن، ٹرانسفر، ٹرانزکشن، ڈپلیکیٹ دستاویزات، ہارڈشپ کیسز اور اے ڈی آر کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں شکایات سامنے آتی ہیں۔
یہی نہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر سسٹم سست اور ڈیڈ ہونے کی شکایات بھی پیدا ہوتی ہیں۔
جنہیں حل کرنے کے لئے ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹرز، پروگرامرز، سسٹم اینالسٹس اور پی آئی ٹی بی کی پوری دورس موجود ہے جن سے رجوع کیا جاتا ہے۔
تاہم ان دنوں یہ شکایات پہلے کی نسبت کہیں زیادہ بڑھ گئی ہیں۔
جس کی بڑی وجہ ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن سی لاہور رانا انتخاب حسین اور آئی ٹی ایکسپرٹس کے مابین حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی ٹسل کو قرار دیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق رانا انتخاب حسین کی طرف سے ان ماہرین پر عوامی مسائل کے بلا تاخیر حل کے دباو ڈالا جارہا ہے جس پر ان ماہرین نے ڈائیریکٹر ریجن سی کے خلاف خاموش محاذ کھول لیا ہے اور آئی ٹی سے متعلق عوامی شکایات کو فی الفور حل کرنے کی بجائے ان گزارشات کو لاوارث ہی چھوڑ دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پی آئی ٹی بی اور ایکسائز کے آئی ٹی ایکسپرٹس کوکمپیوٹر سسٹم کو ری ویمپ کرنے کے منصوبے میں مصروف کر دیا گیا یے
اور کمپیوٹر کے ڈے ٹو ڈے مسائل پر توجہ صفر کر دی گئی ہے
۔دوسری طرف رانا انتخاب حسین کا کہنا ہے کہ عوام کو تنگ کرنے والے ان آئی ٹی ماہرین کو درست کرنا انہیں خوب آتا ہے۔انہیں صرف اعلی افسروں کی طرف سے اجازت درکار ہے۔ وہ نظام کودرست کر دینگے۔