رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ لاہور کی ایکسائز برانچ نے تھانہ فیکڑی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب پکڑی لی۔
تفصیلات کے مطابق ای ٹی او ایکسائزلاہور فیصل شہزاد سندھو کی ہدایات پر انسپکٹر قمر الحسن شاہ، جاوید اختر، وقاص اسلم، ریحان اعظم بخاری و دیگر نے مخصوص کی اطلاع پر تھانہ فیکڑی ایریا لاہور کینحدود مہں چھاپہ مارا اور ملزم فیصل نذیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب بمعہ کیں اور 28 بوتل شراب ضبط کرلی۔