ایکسائز پولیس لاہورکی بڑی کارروائی، ہزاروں لیٹر شراب پکڑی گئی۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ لاہور کی ایکسائز برانچ نے تھانہ مانگا منڈی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب پکڑی لی۔
 شراب
تفصیلات کے مطابق ای ٹی او ایکسائزلاہور فیصل شہزاد سندھو کی ہدایات پر انسپکٹر قمر الحسن شاہ، جاوید اختر، وقاص اسلم، ریحان اعظم بخاری و دیگر نے مخصوص کی اطلاع پر تھانہ مانگا منڈی لاہور کی حدود مہں چھاپہ مارا اور پانچ ملزمان ملزم محمد رزاق، شاہد عمران ، عثمان بشیر، محمد آصف اور ارسلان صدیق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 5 ہزار لیٹر شراب بمعہ 17ہزار شراب کی خالی بوتیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
 شراب
منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی پر ڈی جی ایکسائز نے چھاپہ مار ٹیم کو سراہا ہے