رپورٹنگ آن لائن۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن ڈی لاہور جام سراج کے حکم سے عید الفطر کے موقع پر شراب فروشی کے سد باب کے لئے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن ڈی لاہور کے انسپکٹر وقاص اسلم۔ انسپکٹر سید ریحان اعظم بخاری پر مشتمل خصوصی ٹیم نے معہ دیگر کانسٹیبلان اور عملہ تھانہ فیکڑی ایریا شیخوپورہ کے ہمراہ شفقت سٹی کے علاقے میں چھاپہ مارتے ہوئے محمد عمران۔محمد یونس۔ناصر عباس۔ محمد محسن اور محمد بلال کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 16سو کپیوں میں بھری 720لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا یے