شہبازاکمل جندران۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں سامنے آنے والے ملٹی لئیرموٹر وہیکلز سکینڈل کو دبائے جانے کی کوششیں علم میں آئی ہیں۔
ذرائع کی جانب سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذمہ داران اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے بعض پروگرامر، ڈی بی ایز اور ڈائیریکٹر وغیرہ ملٹی لئیر سکینڈل کو دبانے کی کوششوں میں جتے بتائے گئے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی آئی ٹی بی ، اس سکینڈل کو لے کر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو لاگ ان اور دیگر معلومات فراہم کرنے سے انکاری ہے اور خاموشی اختیار کیئے بیٹھا ہے۔
اس سلسلے میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پی آئی ٹی بی کو ایک سوالنامہ بھی بھیجا گیا ہے جس کا جواب سردست نہیں دیا گیا۔اور کوششیں کی جارہی ہیں کہ سکینڈل کو دبایا جاسکے۔