شہبازاکمل جندران۔۔۔
پنجاب میں بائیومیٹرک نظام کے ستائے ہوئے شہریوں کے لئے خوش خبری، صوبے بھر میں ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں ٹرانسفر ڈیڈز (ٹی او فارم) آگئیں۔
صوبائی حکومت کی طرف سے بائیومیٹرک نظام میں عوام الناس کو دو ماہ کا ریلیف دینے کے حوالے سے سمری ارسال کئے جانے پر صوبے بھر کے ایم آر ایز نے ہیڈ آفس کو ڈیمانڈز ارسال کردی ہیں۔ تاکہ بائیومیٹرک نظام میں ریلیف ملتے ہی فوری طورپر عوام کو ٹرانسفر ڈیڈز فراہم کی جاسکیں۔ جبکہ بعض دفاتر میں ڈیڈز پہنچ بھی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے عوام الناس کو درپیش مسائل کی وجہ سے بائیومیٹرک نظام میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا یے جس کے تحت ایسے تمام گاڑی مالکان جو کسی وجہ سے بائیومیٹرک ویری فکیشن نہیں کروا سکتے وہ بغیر بائیومیٹرک تصدیق کے گاڑیاں اپنے نام ٹرانسفر کرواسکیں۔