رپورٹنگ آن لائن
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا نے ایف بی آر کے تفویض کردہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے شہر میں سمگلڈ اور جعلی برانڈز کے سگریٹوں کے خلاف کریک ڈوان شروع کردیا ہے اور لاکھوں روپے مالیت کے بیسیوں سگریٹ کے ڈبے بھی ضبط کرلیے ہیں۔

وفاقی بورڈ آف ریونیو کے 15 جولائی 2025ء کے تاریخی نوٹیفکیشن کے فوراً بعد 19 نومبر کو پنجاب حکومت نے بھی جعلی اور بغیر ٹیکس اسٹیمپ والے سگریٹس/تمباکو کے خلاف کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کوصوبے میں بھر پور مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

جس پر ڈائریکٹر ایکسائز سرگودھا کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ای ٹی او ایکسائز بھکر بلال نزیر کی سربراہی میں ایکسائز انسپکٹر سیدغلام جعفر ، صادق حسین ، ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللہ اور کانسٹیبلان محمد یوسف ، اختر حیات ، رضوان قاسم اور محمد احسان پر مشتمل ٹیم نے بھکر شہر کے مختلف علاقوں میں دکانوں پر چھاپے مارتے ہوئے سمگلڈ اور جعلی سگریٹوں کے لاکھوں روپے مالیت کے بیسیوں سگریٹ کے ڈبے قبضے میں لیتے ہوئے آر ٹی او آفس میں رپورٹ جمع کروادی ہے۔










