مری

ایکسائز اور گوگل ریٹس میں حیرت انگیز فرق، مری کے ہوٹلوں میں ٹیکس چوری عروج پر۔

رپورٹنگ آن لائن۔

راولپنڈی کے ضلع مری میں پراپرٹی ٹیکس کے متعدد یونٹس خصوصا” ہوٹلز میں بڑے پیمانےنےپر ٹیکس چوری کیئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
مری
ذرائع کے مطابق ملکہ کوہسار میں ہوٹل بزنس سب سے بڑی معاشی سرگرمی بیان کی جاتی ہے جہاں 4 سو سے زائد چھوٹے بڑے، لگژری نان لگژری ہوٹلز سیاحوں کے لئے قائم ہیں۔جو ایک ہزار سے لے کر 30 سے 30 ہزار روپے تک فی کمرہ یومیہ کرایہ وصول کرتے ہیں۔
 مری
مری کے سینکڑوں ہوٹل گوگل پر آن لائن جو ریٹ سیاحوں کو آفر کرتے ہیں اس کے کہیں کم ریٹ پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص کے لئے متذکرہ انسپکٹر ایکسائز کی ملی بھگت سے ڈیپارٹمنٹ کو بیان کرتے ہیں۔

اور ایکسائز انسپکٹر ان ہوٹلز کو انڈر اسیس کرتے ہوئے ان سے کم پراپرٹی ٹیکس وصول کرتا ہے۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی عمران اسلم کا کہنا ہے کہ کرپشن اور کرپٹ عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا

جبکہ انسپکٹر ایکسائز مری صفدر جنگ رابطہ نہ ہوسکا۔