ایکسائزنارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ

ایکسائزنارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ بند،کیا شعبہ ختم ہونے کو ہے؟

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا شعبہ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ مالی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔
ایکسائزنارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ
رواں مالی سال کے دوران نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی طورپر 80 کے قریب پوسٹوں میں سے محض 11 پوسٹوں کے عوض بجٹ مختص کیا گیا ہے۔جس سے افسروں اور ملازمین کی تنخواہیں بھی رک گئی ہیں۔

جن میں ڈی جی کے علاوہ تین ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر اور دیگر سٹاف شامل ہے۔

مالی سال 2019 اور 2020 میں تمام 80 پوسٹوں کے عوض بجٹ ریلیز کیا گیا۔البتہ 2020-21کے بجٹ میں محض 11 پوسٹوں کے عوض بجٹ ریلیز کیا گیا ہے۔
ایکسائزنارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ
زرائع کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے دو الگ الگ تجاویز زیر غور ہیں پہلی تجویز ڈیپارٹمنٹ کو ختم کرکے اسے محض چھوٹے سے یونٹ میں تبدیل کرنا ہے۔
ایکسائزنارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ
جبکہ دوسری تجویز کے تحت ڈیپارٹمنٹ
کی ری سٹرکچرنگ کرکے اسے خود مختار ڈیپارٹمنٹ بنانا ہے جس میں ایک ہزار سے زائد ملازمین کی ریکروٹمنٹ کی جائیگی۔