رپورٹنگ آن لائن۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور میں الیکشن اور چناو کے بغیر ہی وجود میں آنے والی ایپکا، ملازمین کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
ریجن اے، ریجن بی، ریجن سی اور ریجن ڈی کے ملازمین کی اکثریت نے خود ساختہ ایپکا سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونین مذکورہ کو اپنےعہدیداروں کی تعداد پوری کرنا بھی مشکل ہورہا ہے۔اور وہ مختلف دفاتر میں جاکر اپنے ہی چیدہ چیدہ عہدیداروں کو کرسیوں پر بٹھا کر ایونٹ منعقد کرتے ہیں اور کامیابی کا ڈھنڈورا پیٹنے لگتے ہیں۔
ادھر ملازمین کاکہنا ہے کہ مذکورہ نام نہاد یونین کے بعض عہدیداروں کی وجہ شہرت چغل خوری، بلیک میلنگ اور غیبت ہے جس کی وجہ سے ملازمین کے مابین اس یونین کو پذیرائی نہیں مل رہی۔