رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن اے لاہور کے ڈائیریکٹر اور ان کے ماتحت ای ٹی اوز پراپرٹی ٹیکس کے 10 زونز میں 179 آڈٹ پیرے سیٹل نہ کرواسکے۔
جس کے باعث قومی خزانے کو ریکوری کی مد میں 9 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس زون 16 سے متعلق 8 پینڈنگ پیروں میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد واجبات التوا کا شکار ہیں ۔
اسی طرح پروفیشنل ٹیکس سے متعلق 17 پینڈنگ پیروں میں 9 لاکھ روپے سے زائد واجبات التوا کا شکار ہیں۔
پراپرٹی ٹیکس زون 13سے متعلق 22 پینڈنگ پیروں میں ایک کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد واجبات التوا کا شکار ہیں۔
پراپرٹی ٹیکس زون 2 سے متعلق 18 پینڈنگ پیروں میں ایک کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد واجبات التوا کا شکار ہیں۔
اسی طرح پراپرٹی ٹیکس زون ایک سے متعلق 30 پینڈنگ پیروں میں 30 لاکھ روپے سے زائد واجبات التوا کا شکار ہیں۔
پراپرٹی ٹیکس زون 10 سے متعلق 23 پینڈنگ پیروں میں 49 لاکھ روپے سے زائد واجبات التوا کا شکار ہیں۔
پراپرٹی ٹیکس زون 12 سے متعلق 14 پینڈنگ پیروں میں 21 لاکھ روپے سے زائد واجبات التوا کا شکار ہیں۔
پراپرٹی ٹیکس زون 11 سے متعلق 30 پینڈنگ پیروں میں ایک کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد واجبات التوا کا شکار ہیں۔
جبکہ پراپرٹی ٹیکس زون 3 سے متعلق 17 پینڈنگ پیروں میں دو کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد واجبات التوا کا شکار ہیں۔