منشیات فروشوں

ایکسائزراولپنڈی منشیات فروشوں کے خلاف ان ایکشن۔لاکھوں روپے مالیت کی چرس پکڑ لی

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی ایکسائز برانچ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو سے زائد چرس(گردا) پکڑ لی۔

تھانہ مندرہ کے علاقے میں کے ٹو فیکٹری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم شمعون مسیح کو ایک کلو گردا سمیت پکڑ لیا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر راولپنڈی منظر خالد کی خصوصی ہدایات پر انسپکٹر ملک فیاض بابر، انسپکٹر احتشام الحق و دیگر پر مشتمل ٹیم نے راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کے علاقے میں کے ٹو فیکٹری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم شمعون مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا ایک کلو سے زائد گردا برآمد کیا اور ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔