ایڈ منسٹریٹر کی تعیناتی

ایڈ منسٹریٹر کی تعیناتی مکمل سندھ حکومت کا اختیار ہے، وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی مکمل طور پر صوبائی حکومت کا اختیار ہے۔ ناصر حسین شاہ کے مطابق حکومت سندھ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کررہی ہے اور جلد حتمی فیصلے سے عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق یا اپوزیشن سے کسی قسم کی مشاورت کی کوئی آئینی پابندی نہیں ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ شہر کراچی کا درد اور ہمدردی رکھنے والا افسر لگانا ہماری ترجیح ہوگا جس کو شہر کے مسائل اور معاملات سے آگہی کے ساتھ عوامی تکالیف کا اندازہ بھی ہو۔