اوکاڑہ
( شیر محمد)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دریائے ستلج میں اٹاری کے مقام پر نقصانات تخمینہ لگانے کے لیے ٹیموں کی ورکنگ کی چیکنگ کی اور گھروں، مال مویشیوں اور فصلوں کے نقصانات کے سروے کے عمل کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا کہ ٹیمیں تمام متاثرہ علاقوں کی سروے کے دوران ڈیٹا مرتب کرتے ہوئے جی پی ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے تصاویر بھی اپلوڈ کریں تاکہ متاثرہ مقامات کا درست ڈیٹا تیار کرنے کی راہ ہموار کی جا سکے،
انہوں نے کہا کہ تینوں تحصیلوں اوکاڑہ ،دیپالپور ،رینالہ خورد کے اسسٹنٹ کمشنرز کو سروے کی ٹیموں کی نگرانی کی ذمہ داریاں تقویض کر دی گئی ہیں جس کے تحت اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔









