اوکاڑہ ( شیر محمد)اجلاس میں ضلعی سموگ کی روک تھام کے سلسلہ میں تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.
اس موقع پر محکمہ ماحولیات، انڈسٹری، ہیلتھ، پولیس، ٹریفک، زراعت، لوکل گورنمنٹ، ایجوکیشن اور ہائی ویز سمیت تمام محکموں کے افسران نے سموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات بارے بریفنگ دی، اجلاس میں سموگ کی موجودہ صورتحال، جاری مہم، شکایات کے اندراج، حکومتی پالیسی پر عملدرآمد اور فیلڈ سرگرمیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سموگ کی روک تھام کے لیے فیلڈ میں عملی اقدامات کو مزید تیز کیا جائے اور ضابطہ کی ہر خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے.
انہوں نے کہا کہ بھٹوں میں زیگ ٹیکنالوجی نہ رکھنے والوں کے خلاف فوری کاروائیاں جاری رکھی جائیں، فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کے خلاف فیلڈ ٹیمیں متحرک رہیں اور غیر معیاری اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک اور موٹروے پولیس کی مربوط انداز میں ایکشن لیا جائے، اس کے علاوہ شہر میں صفائی، چھڑکاؤ اور بیلٹس کی بہتری کے لیے بھی کام کیا جائے۔









