ماحولیاتی کمیٹی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان کی زیر صدارت ضلعی ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس

اوکاڑہ
( شیر محمد)اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد عبدالقیوم، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس کو مضر صحت سموگ کی روک تھام کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات بار تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد سموگ کے لیے بنائی گئی ٹیمیں ماحولیاتی الودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کریں، فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کاشتکاروں، خطرناک دھواں چھوڑنے والے اینٹوں کے بھٹوں، فٹنس سرٹیفکیٹس کے بغیر دھوم نہ چھوڑنے والی گاڑیوں اور کوڑے کرکٹ کو اگ لگانے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں اور انہیں ماحول کو آلودہ کرنے سے روکا جائے،

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کی افسران کو احکامات جاری کیے کہ روزانہ کی بنیاد پر سموگ کی روک تھام کے لیے فیلڈ وزٹس کیے جائیں، شہر بھر کے اہم مقامات اور روڈز پر گرد و غبار سے فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور سموگ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا جائے۔