وزیر قانون پنجاب

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی ہے، وزیر قانون پنجاب

لاہور (آئی این پی) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی سانحہ مری پر سات دن میں رپورٹ پیش کرے گی، جو بھی رپورٹ آئے گی اس رپورٹ کے مطابق عمل میں لائی جائے گی، کل اس بات پر غور کیا گیا کہ سانحہ مری کے ذمہ داروں کا تعینات ضرور کیا جائے گا۔

پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل تمام ادارے کام کررہے تھے اگر کارروائی کرتے تو حوصلہ شکنی ہوتی، اتنی برفباری کسی ملک میں ہوتی تو وہاں بھی یہی مسائل ہوتے، مری سے واپس آنے والوں سے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے، ہوٹلوں میں بجلی اور سہولتیں میسر نہیں تھیں اس لئے انہوں نےہوٹلوں کے بجائے گاڑیوں میں ٹھہرنا مناسب سمجھا۔

راجہ بشارت نے کہا کہ سانحہ مری کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اہلکاروں نے زبردست کام کیا ہے، مری میں جو برفباری ہوئی وہ برفانی طوفان تھا، حادثہ ٹریفک کی وجہ سے نہیں بلکہ برفباری کی وجہ سے ہوا جس کی وجہ سے لوگ ناگہانی آفت کا شکار ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاث عثمان بزدار نے مری میں اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ناگہانی آفت سے نمٹنے کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں