سائلین 45

ایڈوائزر صوبائی محتسب محمد شفیق احمد کی زیر صدارت ایم سی آفس بصیر پور میں آگاہی سیمینار اور سائلین کی سنوائی

اوکاڑہ
( شیر محمد)ایڈوائزر صوبائی محتسب کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی آفس میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں عوام کو صوبائی محتسب کے دائرہ اختیار، شکایات کے اندراج کے طریقہ کار اور فوری انصاف کی فراہمی کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی، اس موقع پر رانا ایاز سلیم، صابر علی اور سید اطہر اسسٹنٹ صوبائی محتسب آفس مختلف محکموں کے افسران، عملہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ایڈوائزر صوبائی محتسب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محتسب کا ادارہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک مؤثر فورم ہے جہاں شہری بغیر کسی فیس کے اپنے مسائل درج کروا سکتے ہیں،

لائنزان آفیسر ضلعی محتسب آفس میاں سرفراز حسین نے کہا کہ سرکاری محکموں کی بدانتظامی، تاخیر اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے صوبائی محتسب کا کردار نہایت اہم ہے، مختسب اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت عوامی ریلیف کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے، یہی وجہ ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انہیں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر اگاہی فراہم کرنے کے لیے موثر پلیٹ فارم بھی وضع کیا گیا ہے، سیمینار کے بعد سائلین کی کھلی سنوائی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں نے اپنے انفرادی مسائل پیش کیے، ایڈوائزر صوبائی محتسب نے سائلین کی درخواستوں پر موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ بعض معاملات پر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں