ایڈم زمپا 125

ایڈم زمپا پاکستان کی کنڈیشنز میں اسپن کی جادوگری دکھانے کیلئے تیار

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ایڈم زمپا پاکستان کی کنڈیشنز میں اسپن کی جادوگری دکھانے کیلئے تیار ہیں۔ورچوئل میڈیا کانفرنس میں آسٹریلوی بولر نے کہا ہے ٹیسٹ سیریز میں فتح سے مورال بلند ہوا ہے، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں،

بعض تجربہ کار کرکٹرز کی عدم موجودگی میں سینئرز کو بوجھ اٹھانا ہوگا اور میں اس کے لیے ذہنی طور پر تیار بھی ہوں، میری کوشش ہوگی کہ اننگز کے درمیانی اوورز میں رنز روکنے اور وکٹیں اڑانے کی ذمہ داری ادا کروں، اسکواڈ میں جگہ بنانے والے نئے کرکٹ بھی باصلاحیت ہیں ان کے پاس اپنا لوہا منوانے کا اچھا موقع ہوگا۔
٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں