پی ایس ایل 194

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، دو دن باقی رہ گئے

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے دو دن باقی رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوالیفائر اور ایلیمنٹر ون سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے،

ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) شروع ہوگا،ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں