ماسٹر ڈگری 145

ایچ ای سی نے 2سالہ پرائیویٹ ماسٹر ڈگری بھی ختم کردی، کام کیساتھ تعلیم جاری رکھنے والے پریشان

مکوآنہ (ر پورٹنگ آن لائن)روزگار کے ساتھ تعلیمی سفر جاری رکھنے کا راستہ بند، دوسالہ ریگولر کے ساتھ پرائیویٹ ماسٹر ڈگری پر بھی پابندی، یونیورسٹی کی بھاری فیسیں ادا کرنا ممکن نہیں، پڑھنے کی خواہش رکھنے والے افراد کی ایچ ای سی سے 2 سالہ ماسٹرز ڈگری بحال کرنے کی اپیل۔ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے تعلیم کو عام کرنے کے بجائے راستے روکنے کا پلان بنا لیا۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کی طرف سے رواں سال سے ریگولر کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ماسٹر ڈگری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے بعد روزگار کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے تعلیم کا راستہ بند ہو گیا ہے۔

طلبا کہتے ہیں کہ تمام بچے گریجوایشن کے بعد یونیورسٹیز کی بھاری فیسیں ادا نہیں کرسکتے اور نہ ہی یونیورسٹیز میں اتنی سیٹیں موجود ہوتی ہیں کہ تمام بچے داخلہ لے سکیں۔ اساتذہ کہتے ہیں کہ حکومت کو طلبا سے ایم اے، ایم ایس سی کی پرائیویٹ تعلیم کا حق نہیں چھیننا چاہیے تاکہ اپنے گھر کا سہارا بننے کیلئے نوکری کرنے والے افراد اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں