ایچ ای سی

ایچ ای سی نے محققین /سکالرز سے ایچ ای سی ریسرچ ایوارڈ مقابلے کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے محققین /سکالرز سے ایچ ای سی ریسرچ ایوارڈ مقابلے کے لئے درخواستیں طلب کر لیں، درخواستیں ایچ ای سی کے پورٹل پر 26 اپریل تک بھجوائی جا سکتی ہیں۔ ایچ ای سی کی جانب سے بیان کے مطابق ان ایوارڈز کا مقصد تحقیق ، فکری ترقی اور اشاعت کو فروغ دینا ہے۔

ایوارڈز کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں بہترین محقق، بہترین نوجوان محقق اور بہترین اشاعت شامل ہے۔

ایوارڈز مقابلوں میں شرکت کیلئے ضروری ہے کہ درخواست گزار کو ایچ ای سی نے کبھی بلیک لسٹ نہ کیا ہو، درخواست دہندہ /اشاعت کو پہلے ایک بھی ایوارڈ نہ ملا ہے، درخواست دہندگان /مصنفین کے کریڈٹ پر کوئی ایسی اشاعت نہ ہو جس پر ایچ ای سی کی سرقہ پالیسی لاگو ہوتی ہو۔ درخواست گزار کیلئے یکم جنوری 2023 تک کم از کم تین سال کے لئے پاکستان کا رہائشی ہونا ضروری ہے، اس کیلئے عمر کی حد 40 سال سے کم ہونی چاہیے۔