ایپکا ایکسائز

ایپکا ایکسائز، کل دفاتر کی تالہ بندی کریگی۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی شاخ کل بروز منگل 4 اکتوبر کو صوبے بھر کے ایکسائز دفاتر میں کام چھوڑ ہڑتال کے ساتھ ساتھ دفاتر کی تالہ بندی بھی کریگی۔

صدر ایپکا ایکسائز پنجاب چوہدری ابو حریرہ کا کہنا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ تسلیم نہ کئے جانے کے باعث منگل 4 اکتوبر کو پنجاب بھر میں ایکسائز کے دفاتر میں ہڑتال کی جائیگی اور دفتروں میں تالے لگا دیئے جائینگے لیکن اگر پھر بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 11 اکتوبر کو وزیر اعلٰی ہاوس کے باہر دھرنا دیا جائیگا۔
ایپکا ایکسائز
ایپکا ایکسائز