ایون فیلڈ ریفرنس

ایون فیلڈ ریفرنس: نیب نے نواز شریف کی سزامعطلی ، ضمانت منسوخی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) نیب نے نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نواز شریف مفرور ہیں ضمانت منسوخ کی جائے اس کے ساتھ ساتھ نواز شریف نے سزا معطلی اور ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا بیرون ملک جانے چلے جانے کے بعد نواز شریف اس رعایت کے مستحق نہیں رہے

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2018ئ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کر کے ضمانت منظور کی تھی نیب نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا سپریم کورٹ نے بھی نواز شریف کی سزا معطلی کا ہائیکورٹ والا فیصلہ ہی برقرار رکھا تھا نیب نے ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ میں نواز شریف کی سزا معطلی اور ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کر دی