اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی اپیلیں سماعت کے لیے مقررکردی گئیں،
نجی ٹی وی کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی اپیلیں یکم ستمبرکو سماعت کے لیے مقررکردیں، جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی اپیلوں پرسماعت کریں گے،
مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے احتساب عدالت سے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھیں ہیں، گزشتہ سماعت پربینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہوسکی تھی۔