مریم نواز 243

ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی چار ہفتے کی مہلت کی استدعا منظور

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی چار ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں کی سماعت کی تو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ دونوں نے سینئر وکیل عرفان قادر کو پیروی کے لیے ہائر کر لیا۔ عطا تارڑ نے عدالت سے چار ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے مہلت کی استدعا پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں بار بار التوا مانگا جارہا ہے ۔ عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے چھ اکتوبر تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں