ہالہ (رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایوان میں موجود ارکان پیسے کی بنیاد پر آئے، سب سے زیادہ خریدوفروخت سینیٹ میں ہوتی ہے۔
بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پیسوں پر منتخب ہونے والے عوام کی خدمت کےلئے نہیں آتے، ایوان میں موجود ارکان پیسے کی بنیاد پر آتے ہیں، سب سے زیادہ خریدوفروخت سینیٹ میں ہوتی ہے۔