اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ایوانِ صدر نے صدر کے گزشتہ روز واضح بیان کے پیشِ نظر صدر مملکت کے سیکرٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو واپس کردیں۔
ایوانِ صدر نے وزیر ِ اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام خط لکھ کر کہاکہ وقار احمد صدر مملکت کے سیکرٹری ، کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔ ایوان صدر کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 22 گریڈ کی افسر ، ہمیرا احمد کو بطورصدر مملکت کی سیکرٹری تعینات کیا جائے ۔