اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی او سی نے وہ کام کر دکھایا جس کا لوگ سوچ نہیں سکتے تھے، فخر ہے این سی او سی کے ساتھ کام کا موقع ملا، این سی او سی میں کام کرنیوالی ٹیم زبردست ہے، این سی اوسی کی ساری ٹیم بہترین کام کر رہی ہے، کورونا سے بچاو کے لیے پوری قوم نے مل کر کام کیا، عوام کورونا سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن ضرور کرائیں، 30 سال سے زائد عمر افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔
پیرکو اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن مہم میں بہتر کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کی ساری ٹیم بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے، این سی او سی کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے وہ کام کردکھایا جس کے بارے میں لوگ سوچ نہیں سکتے تھے، این سی اوسی بذات خود نہیں بلکہ تمام اداروں کے ساتھ مل کر کامیابی حاصل کرتا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ محنت اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے این سی او سی کو کامیابی ملی،پوری قوم نے کورونا سے بچاﺅ کےلئے مل کر کام کیا ہے، کورونا وباءمیں ابھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، کورونا وباءکا مرض ابھی ختم نہیں ہوا، تمام شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، 30سے زائد عمر کے لوگ بوسٹر ڈوز لگوائیں، تمام شہری ویکسی نیشن کرائیں اور ماسک کا استعما ل کریں، کورونا ویکسی نیشن مہم میں عوام کورونا سے بچاﺅ کےلئے ویکسی نیشن ضرور کرائیں، ویکسی نیشن کروانے کےلئے بوسٹر ڈوز لگوائیں