تعلیمی اداروں 205

این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دے دی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز دیدی۔میڈیارپورٹ کے مطابق این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز پیش کی گئی تاہم پنجاب نے اس سے اختلاف کیا ۔

این سی او سی نے اپنی تجویز میں 18 جولائی سے یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا کہا ہے، پنجاب حکومت نے مؤقف کیا کہ موسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کیلئے دی جائیں جو 2 جولائی سے 2 اگست تک ہوں۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں