اشرف بھٹی

این سی او سی میں تاجروں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران کا مطالبہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے این سی او سی میں تاجروںکی نمائندگی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص وقت کیلئے کاروبار کی پابندی اور ہفتے میں دو روز کی بندش کے فیصلے سے معاشی مشکلات کاشکار تاجر طبقے کی کمر ٹوٹ جائے گی ، حکومت پابندیوں کی بجائے ایس او پیز اور ویکسی نیشن پر توجہ مرکوزکرے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت کسی بھی طرح کے فیصلوںمیں تاجروںکو اعتماد میں لینامناسب نہیں سمجھتی جو تشویشناک ہے۔

یہ درست ہے کہ ڈیلٹاوائرس انتہائی خطرناک ہے لیکن اگر حکومت نے معیشت اور عوام کی زندگی دونوں کو بچانا ہے تو پھر اتفا ق رائے سے فیصلہ کرنا ہوں گے۔ مطالبہ ہے کہ حکومت این سی او سی میں تاجر تنظیموں کو بھی نمائندگی دے تاکہ متفقہ فیصلہ ہو سکیں ۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ دوسالوں سے تاجر طبقہ انتہائی مشکلات سے دوچار ہے اور بڑی تعداد میں تاجر مقروض ہو چکے ہیں ، اگر اسی طرح کی پالیسیاں جاری رہیں تو تاجر اپنے کاروبار کو تالے لگانے پر مجبور ہو جائیں گے اور اس سے بیروزگاری کا سیلاب آئے گا جس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔