کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کراچی کے حلقہ این اے249 میں دوبارہ پولنگ کےلئے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرادی ہے۔
مصطفی کمال نے الیکشن کمیشن کو لکھا کہ پولنگ والے روز 30سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں فراہم کیا گیا جبکہ 100سےزائد پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ 7گھنٹے سے زائد موخر رکھا گیا۔ مصطفی کمال نے پیپلزپارٹی پردھاندلی اور کارکنان پر حملے کا الزام بھی عائد کیا۔









