سینیٹر اعجاز چودھری 202

این اے 133کا الیکشن انتخابی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہے، سینیٹر اعجاز چودھری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر ،سینیٹر اعجاز چوہدری نے این اے 133کے ضمنی الیکشن کو سیاسی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ 20فیصد سے بھی کم ووٹ کاسٹ ہونے کا دعوی کر دیا،

اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاکہ این اے 133کے ضمنی الیکشن میں ہمارا امیدوار میدان میں نہیں ہے لہذا ہم کسی کو ووٹ نہیں دیں گے،اعجاز چوہدری نے کہا کہ آج کا الیکشن انتخابی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہے، 20فیصد سے بھی کم ووٹ کاسٹ ہو گا،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے پارٹی ووٹرز کو گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے، ہم نے اپنے ووٹرز کو آج ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں