مراد سعید

این ایچ اے کی 3سالوں میں کل آمدن میں 124.50 فیصد یعنی 99ارب کا اضافہ ہوا ،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ این ایچ اے کی 3سالوں میں کل آمدن میں 124.50 فیصد یعنی 99ارب کا اضافہ ہوا ، احتساب سے کل 24.2 بلین ریکوری، Austerity سے کل 100 کروڑ کی بچت اور 5ارب کی زمین واگزار کرائی۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مراد سعید نے کہا 2000کلومیٹر سڑکوں پر کام مکمل اور 6118 کلو میٹر کی پلاننگ کی، شفافیت کے لئے ای پروکیورمینٹ کا آغاز اور تمام سڑکوں کا GIS فیلڈ سروے مکمل کیا۔